• news

ناسا کاعالمی خلائی سٹیشن کو 2031میں بحرالکاہل میں گرانے کا اعلان

نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا اختتام قریب تر ہے جس کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے آئی ایس ایس کو 2031 تک ریٹائر کرنے کا منصوبہ بنالیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ناسا نے کہاکہ2000میں لانچ کیا گیا بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بحرالکاہل کے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔ناسا نے کہا کہ تجارتی طور پر چلنے والے خلائی پلیٹ فارمز تعاون اور سائنسی تحقیق کیلئے آئی ایس ایس کی جگہ لیں گے۔ناسا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایجنسی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو 2030 کے اختتام تک چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے بعد اسے بحرالکاہل کے ایک دور دراز حصے پوائنٹ نیمو میں گرادیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن