• news

وزیراعظم کیخلاف بیانات، ہاکی لیجنڈ رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی لیجنڈ رشید الحسن پر دس سال کی پابندی عائد کر دی ہے، سابق اولمپیئن نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں توہین آمیز بیانات دیے تھے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے پابندی کی تصدیق کردی اور کہا کہ حکومت کی ہدایات پر پابندی عائد کی گئی ہے، سابق اولمپئن رشید الحسن نے پی ایچ ایف کے بھجوائے گئے شوکاز کا جواب نہیں دیا تھا۔سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے یہ بھی کہا کہ رشید الحسن کے ریمارکس کا حکومت کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن