• news

زرمبادلہ ذخائر  39 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہو گئے 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 39 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کم ہو گئے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 46 کروڑ ڈالر کم ہوکر 15.72 ارب ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر 6.49 کروڑ ڈالر بڑھ کر 6.35 ارب ڈالر رہے۔

ای پیپر-دی نیشن