اسلام آباد: زمین کے تنازعہ پر 2 گروہوں میں فائرنگ‘ 4 افراد قتل
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی لاشیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان دشمنی کی بناء پر پیش آیا۔ ملزمان کی شناخت کر لی گئی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایک زخمی کو بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں گروہوں میں زمین کا تنازع تھا۔ مقتولین میں راجہ ناصرحنیف، عدنان، عمران، راجہ ہارون شامل ہیں۔ دوسری جانب تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ انگوری روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص قتل اور چھ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا۔