آزادی کشمیریوں کا حق ، بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ حل کرے : ناصر شاہ
لاہور (نمائندہ خصوصی) سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر نوائے وقت کو دیئے گئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بھارت سے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کشمیر کاز کیلئے ہمیشہ نمایاں اور بھرپور کردار ادا کیا۔ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔ کشمیر کے مسئلے کا حل پورے خطے کے مفاد کیلئے ضروری ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسئلہ کشمیر حل کرے۔ سید ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد کے بار آور ہونے تک بھر پور حمایت جاری رکھے گی۔ ہمیں یقین ہے کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔