(ن)لیگ اور کشمیریوں کی تحریک آزادی لازم و ملزوم ہے:لیگی رہنما
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر راہنمائوں ذیشان اوپل ، چوہدری ثناور ارشد جوندہ، میاں ندیم اکرم، حاجی محمد اشرف چہل، ظہیر اشرف چہل، عرفان چاند بٹ، محمد عباس چہل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور کشمیریوں کی تحریک آزادی لازم و ملزوم ہے جبکہ موجودہ حکومت نے کشمیر کا سودا دشمن ملک انڈیا سے کرتے ہوئے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے بیرونی دنیا میں مسئلہ کشمیر سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو موثر اور جاندار طریقے سے اٹھایا جاتا رہا اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مسلم لیگ ن ہمیشہ صفِ اول میں رہی۔