• news

کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا: رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی راناتنویر حسین ایم این اے نے کہا کہ نا اہل حکومت نے کشمیری عوام اور شہداء سے غداری کی ہے دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کے دعویدار وزیراعظم نے آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہمیشہ کی طرح اظہار یکجہتی کریگی اور جلسے،جلوس و ریلیاں نکالی جائینگی، ان خیالات انہوں امیدوار پی پی 139 طارق محمود ڈوگر کے ڈیرہ پر ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول،میاں عبدالرؤف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کو انڈیا کی جنونی قیادت اپنی غاصب فوج کے ذریعے ہرگز نہیں دبا سکتی،پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے نااہل حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ملک و قوم کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے سکیورٹی فورسز کے جوان حقیقی معنوں میں ہیرو ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن