وائس آف پنجاب ہر سال کی طرح یکجہتی کشمیر کے مختلف پروگرامز کررہا ہے: جاثیہ ہاشمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وائس آف پنجاب گوجرانولہ ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کروا رہا ہے۔ اسی موقع کی مناسبت سے وائس آف پنجاب نے یونیورسٹی اور کالج کے طلبہ میں سپیچ کمپیٹیشنز کا انعقاد کروا رہا ہے۔ جس کا مقصد ہمارے نوجوانوں میں یومِ یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور برقرار رکھنا ہے کہ کشمیر پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کو ختم ہونے کی ضرورت ہے اور ہم سب کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیںفوکل پرسن وائس آف پنجاب گوجرانوالہ جاثیہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے اندر ہندوستان کے ظلم و ستم، سختیاں، ناانصافیاں اور جفاکاریاں ختم ہونی چاہیے۔