نوشہرہ ورکاں:سرکاری تعلیمی اداروں میں یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں تقریبات
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں اور خاکسار تحریک کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوئیں گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 میں تحصیل بھر کے سکولوں کے طلباء کے درمیان مضمون نویسی اور تقریر کے مقابلہ جات ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز محمد یاور رندھاوا، رانا ارسلان خاں اور الطاف حسین بھٹی نے طلباء کو مسئلہ کشمیر بارے آگاہی دی اور مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے تقریب کے بہترین انتظامات پر ہیڈ ماسٹر عاطف عظیم فاروقی اور سیٹھ محسن حسن کو خراج تحسین پیش کیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 کی ہونہار طالبہ مسکان فاطمہ سے انگلش تقریر کے مقابلے میں ضلع بھر میں اول پوزیشن حاصل کی عوامی حلقوں نے طالبہ سکول پرنسپل محترمہ شگفتہ راشد ترمذی کو مبارکباد پیش کی ہے علاؤہ ازیں کنڈرگارٹن سکول کے طلبہ نے چیف ایگزیکٹو سر میاں جی کی زیر قیادت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جبکہ خاکسار تحریک کے زیر اہتمام شہر کے معروف تھانہ والا چوک میں کشمیر پر بھارتی حکومت کے غاصبانہ تسلط کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔