• news

 تامل ناڈو میں8دلت خاندانوں  کے 40 افرادنے اسلام قبول کر لیا 

چنائی(آئی این پی)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کے شہر تھینی میں 8دلت خاندانوں کے چالیس افراد نے اس وقت اسلام قبول کر لیا جب انکے لیے اعلیٰ ذات کے ہندوئوں کے درمیان رہنا ایک ڈرائونا خواب بن گیا تھا۔یہ تبدیلی چند دن پہلے تھینی ضلع کے بوڈینائیکانور قصبے کے ڈومبیچیری گائوں میں ہوئی تھی۔بھارتی  میڈیا رپورٹس کے مطابق مذہب تبدیل کرنے والوں نے بتایا کہ اعلیٰ ذات کے ہندوئوں کی طرف سے ان پر مسلسل حملہ کیا جاتا تھا جو انہیں نچلی ذات کی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی ریستورانوں اور راستے کے کنارے چائے کی دکانوں سے چائے یا کافی نہیں پینے دی جاتی۔ مذہب تبدیل کرنے والوں کا کہا ہے کہ اونچی ذات والے انہیں تشدد کا نشانہ بناتے تھے، 
اسلام قبول

ای پیپر-دی نیشن