ڈریپ جان بچانے والی دستیاب ادویات کی فہرست اپ لوڈ کرے: سپریم کورٹ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے جان بچانے والی ادویات کی عدم دستیابی کیخلاف از خود نوٹس کیس کاعبوری تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو جان بچانے والی رجسٹرڈ اور دستیاب ادویات کی فہرست دو ہفتوں میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کاحکم دیدیا، عدالت نے عدم دستیاب ادویات کی فہرست پر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا بھی حکم دیا، ینگ ڈاکٹرزایسویسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پرعدالت نے ازخود نوٹس لیا تھا، درخواست گزار سلمان کاظمی نے ڈریپ کی رپورٹ پراعتراض اٹھایا۔ اعتراض میں کہا گیا کہ رجسٹرڈ اور دستیاب ادویات کی معلومات میسر نہ ہونے سے عوام مشکلات کا شکارہیں، عدالتی حکم پر ڈریپ نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرائی، ڈریپ نے یقین دہانی کرائی کہ رجسٹرڈ، دستیاب اور عدم دستیاب ادویات کو ویب سائٹ پرجاری کیا جائے گا۔
ادویات فہرست، اپ لوڈ