• news

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے  چار سینئر کلیدی معاونین مستعفی ہو گئے

لندن (آئی این پی) برطانوی وزیر اعظم پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے درمیان بورس جانسن کے چار سینئر معاونین نے چند گھنٹوں میں استعفیٰ دیدیا ہے جس میں پالیسی ہیڈ منیرہ مرزا، چیف آف سٹاف، سینئر سول سرونٹ اور ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن شامل ہیں۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیک ڈوئل نے پالیسی سربراہ منیرہ مرزا کی رخصتی کے فوراً بعد اپنے استعفیٰ کی تصدیق کی۔مسٹر ڈوئل نے عملے کو بتایا کہ حالیہ ہفتوں نے میری خاندانی زندگی کو ایک خوفناک نقصان پہنچایا ہے، لیکن میں ویسے بھی دو سال بعد یہاں سے جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ترجمان کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر روزن فیلڈ نے وزیر اعظم کو اپنے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی، لیکن وہ اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ان کا جانشین نہیں مل جاتا۔رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کے اپوزیشن لیڈر سر کئیر اسٹارمر پر جمی سوائل کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکامی والا بیان استعفے کی وجہ بنا۔
بورس جانسن معاونین

ای پیپر-دی نیشن