یوم یکجہتی کشمیر اسلام آباد میں بچوں نے پہلی بار تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد، ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی محمد حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹورازم سی ڈی اے ایم سی آئی کی زیر نگرانی آرٹ اینڈ کرافٹ ویلیج میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بچوں نے تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر کا انسانی پرچم بنایا۔ فوکل پرسن ایم سی آئی ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم کے مطابق پرچم کو سی ڈی اے ماڈل سکول سمیت اسلام آباد کے مختلف سکولز کے ایک ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے مل کر بنایا۔