ملالہ یوسفزئی کا بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے کو اپنی کتاب کا تحفہ
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بختاور بھٹو زرداری کے بیٹے کو اپنی کتاب کا تحفہ دیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے کتاب ’’ملالہ میجک پینل‘‘ پر پیغام بھی لکھا ہے۔ پیغام میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ کچھ سال بعد کتاب پڑھو گے تو انجوائے کرو گے بہت پڑھو ، سیکھو اور دنیا کو بدلنے میں مدد کرو ملالہ یوسفزئی نے میر حاکم کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔
تحفہ