• news

تارکین وطن کی ہلاکت، ترک صدر نے یونان کا رویہ ناقابل برداشت قرار دیدیا

انقرہ(آئی این پی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے یونانی سرحد سے دھتکارے گئے 22 غیر قانونی تارکین وطن میں سے 19 کی ہلاکت پر یونان کے رویے کو ناقابل برداشت قرار دے دیا ہے۔ترک صدر کا کہنا  کہ یونانی فورسز کاانسانوں کو یوں ٹھنڈ میں مرتے ہوئے دیکھنا نا قابل برداشت ہے، عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں تارکین وطن کی یہ تصاویر دکھائیں گے اور تارکین وطن کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کریں گے۔
طیب اردگان نے یورپی بارڈر فورس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ یونان کی حمایت کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی۔
طیب اردگان

ای پیپر-دی نیشن