• news

آئی جی پنجاب نے 27 ایس پی کے تقرروتبادلوں کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا 

لاہور+راولپنڈی (نامہ نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے 27 ایس پی کے تقرروتبادلوں کانوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے احمد زبیر چیمہ کو ایس پی صدرزون راولپنڈی ،نوید ارشاد کو چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، فیصل سلیم کو ایس پی سیکورٹی راولپنڈی ،حافظ عطا الرحمن کو ایس پی انویسٹی گیشن چکوال ،انعم فریال افضل کو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم تعینات کردیا گیا جبکہ حنا نیک بخت کو ایس پی پولیس کالج سہالہ مقرر کردیا گیا دانیال احمد جاوید کو ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن،ایس پی انویسٹی گیشن راجن پور محمد اصغر ملک کو ایس ایس پی آر آئی بی سرگودھا ریجن،ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن لاہور عمران احمد ملک کو ایس ایس پی ٹیکنیکل CTD،کامران نواز کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن CTD،ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون لاہور ڈاکٹر محمد رضا تنویر کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن لاہور تعینات کر دیا گیا،اخلاق اللہ کو ایس پی آپریشنز علامہ اقبال ٹاون ٹاون لاہور ،زین عاصم کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور،ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور حمزہ امان اللہ کو ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ،غیور احمد خان کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی تعینات کر دیا گیا،ایس پی ضیاء اللہ کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں،ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد محمد طاہر مقصود کو ایس پی ایڈمن فیصل آباد،محمد نبیل کو ایس پی اقبال ٹاون فیصل آباد،ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد غلام مصطفی گیلانی کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ فیصل آباد ریجن ،ارتضی کومیل کو ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کر دیا گیا، ایس پی سلمان لیاقت کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں،ایس پی صدر ملتان احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن تعینات کر دیا گیا اور ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ ملتان ریجن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا،ایس پی ارسلان زاہد کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیںعثمان منیر سیفی کو ایس پی انویسٹی گیشن جھنگ ،عصمہ روف کو ایس پی اکاونٹیبلیٹی برانچ سرگودھا ریجن ،ایس پی سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن ساجد حسن کو ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور تعینات کر دیا گیاجبکہ ایس پی پٹرولنگ پولیس بہاولپور محمد شریف کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی 

ای پیپر-دی نیشن