چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی ایئر سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز کورنگی کریک میں ہوا ‘ملک بھر سے تقریباً 400 گالفرز نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل زبیر حسن خان، صدر ائیر مین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک نے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں طلعت اعجاز، محمد شہزاد اور شہباز مسیح نے 70 (2 انڈر پار) سکور کیے۔ بلال حسین، خالد خان، محمد منیر، مطلوب احمد اور اکبر مہروز رہے جنہوں نے 71 (1 انڈر پار) پر راؤنڈ ختم کیا۔ احمد بیگ، منہاج مقصود، عابد رانا اور محمد شبیر 72 پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔