اسلام آباد یونائٹیڈ میرے لئے فخر ہے : شاداب خان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ٹیم کو اپنا فخر قرار دیدیا۔ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنی تصویر شیئر کی جس کیساتھ اْنہوں نے اپنی ٹیم کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔شاداب خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈمیرا فخر ہے۔میں اپنی پوری ٹیم کی محنت اور اْن کوششوں کیلئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں بحیثیت کپتان یہی مانگ سکتا ہوں کہ ٹورنامنٹ کے جاری رہنے کیساتھ ساتھ ہمیں مزید بہتری لانی ہے۔