• news

  آئی ایم ایف کا  دبائو: حکومت مہم جوئی پر مجبور ہوئی ، ٹیکس ایڈوائزرز 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دبائو میں حکومت مہم جوئی کرنے پر مجبور ہوئی ہے جس سے ہر طرح کے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں اور اصلاحات کا بروقت اور مستقل نفاذ ضروری ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے اداروں میں اس کی استعداد ہی نہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبد الغفار اور سیکرٹری جنرل خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ اس وقت بجٹ خسارہ ملکی پیداوار کا 6.1 فیصد ہے ،اسی طرح تجارتی خسارے کا حجم بھی ایک حد سے تجاوز کر گیا ہے جس سے معیشت شدید دبائو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جتنی بھی حکومتیں آئیں انہوں نے آج کر لو کل دیکھا جائے کی پالیسی کو اپنایا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینی حقائق کے مطابق شارٹ ٹر م اور لانگ ٹرم پالیسیاں تشکیل دی جائیں لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو شامل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن