سنگل ونڈو سسٹم میں آسانیاں پیدا کی جائیں :پاکستان بزنس فورم
لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان بزنس فورم نے پاکستان سنگل ونڈو سسٹم میں آسانیاں پیدا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان درآمد کنندگان کی بڑھتی ہوئی مشکلات کی طر ف توجہ کریں تاکہ کاروباری طبقہ اپنی سرگرمیاں اطمینان سے جاری رکھ سکیں۔ پاکستان بزنس فورملاہور چیپٹر کے صدر محمد اعجاز تنویر اور نا ئب صدر ڈاکٹر فریاد احمد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ایس ڈبلییو کاروباری حضرات کی آسانیوں کے لئے متعارف کروایا گیا ہے لیکن کمرشل بنکوں کے نا تجربہ کار سٹاف کی وجہ سے ایف آئی فارم کے حصول میں بزنس کمیونٹی کوکافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اس پروسیس میں دیر کی وجہ سے پورٹ چارجز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے بزنس کمیونٹی اطمینان سے اپنی کارورباری سرگرمیاں جاری ،نہیں رکھ پارہی اور ان کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔