• news

کالعدم ٹی پی پی مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان میں ہلاک


کابل (نوائے وقت رپورٹ)کالعدم تحریک طالبان پاکستان مالاکنڈ ڈویژن کا سربراہ مفتی بورجان افغانستان کے شہرجلال آباد میں ہلاک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مفتی بورجان ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کا دست راست تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی کے امیر نے مفتی بورجان کو حال ہی میں مالاکنڈ ڈویژن کا گورنر مقررکیا تھا۔ افغانستان کے صوبہ کنڑ میں 19 جنوری کو مفتی بورجان کی گاڑی پربم حملہ ہوا تھا جس میں  شدید زخمی اورڈرائیور ہلاک ہوگیا تھا، سرکاری طورپرتصدیق نہیں ہوسکی۔

ای پیپر-دی نیشن