• news

معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی والدہ انتقال کر گئیں‘ وزیر اعظم کا اظہار تعزیت


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)  معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی والدہ انتقال کر گئیں ،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور سینیٹر ثانیہ نشتر سمیت سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن