• news

عالمی برادری کشمیریوں کیخلاف غیر انسانی سلوک کا نوٹس لے:سیعد غنی


کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات‘ محنت و افرادی قوت سعید غنی نے یوم یکجہتی کشمیر پر نوائے وقت کو دیئے گئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ بھارت کشمیر میں مظلوم عوام پر ظلم بند کرے۔ وزیر اطلاعات‘ محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے غیر انسانی سلوک کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کی تاریک رات اب ختم ہونے کو ہے۔ آج پوری دنیا بھارت کے غاصبانہ رویئے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ کشمیر میں لگائی گئی آگ اب بھارت کے اندر تک پہنچ چکی ہے۔ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارت سے آزادی کشمیریوں کا حق ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیر بھارت کے قبضے سے آزاد ہو گا۔ وزیر اطلاعات‘ محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی جدوجہد کے بار آور ہونے تک بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن