• news

شہبازشریف کے نوازشریف  فضل الرحمن کو فون، پی پی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا  مسلم لیگ کی سی ای سی  کا اجلاس کل طلب، پی ڈی ایم کا اجلاس جلد ہوگا


اسلام آباد،لاہور (خبرنگار،نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف نے زرداری اور بلاول سے ملاقات کے بعد نوازشریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ملاقات کی تفصیلات سے نوازشریف کو آگاہ کیا اور پی پی قیادت سے مشاورت پر اعتماد میں لیا۔ شہبازشریف نے نوازشریف سے مشاورت کے بعد کل پیر سات فروری کو سی ای سی کا اجلاس بلا لیا۔ شہبازشریف نے فضل الرحمن کو بھی فون کیا اور زرداری بلاول سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ دونوں قائدین نے بات چیت کی روشنی میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس بلانے کیلئے تاریخ کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن