• news

یوم یکتجتہی پر پاکستانی پرچموںکی بہار:مزید2کشمیری شہید


سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے روز بھی قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 نوجوان شہید ہو گئے جبکہ دو صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کشمیریوں نے وادی بھر میں پاکستانی پرچم لہرا دیئے اور بھارت کو پیغام دیا ہم اس کا تسلط قبول نہیں کرتے، حالات جیسے بھی ہوں پاکستان کے ساتھ الحاق کریں گے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا اور اس اہم دن پر بھی قابض بھارتی فوج اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی۔ جنت نظیر وادی کے سب سے بڑے شہر سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دوسری جانب بڈگام سے قابض بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم کو بے نقاب کرنے والے دو صحافیوں کو حراست میں لے لیا۔ جس پر صحافیوں کی مقامی اور عالمی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن