• news

کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے:احمد رضا قادری


راولپنڈی (ایوان وقت۔۔ عزیز علوی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر اسمبلی احمد رضا قادری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استداد روکنا ہوگا۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹ سبجیکٹ رول  کی دفعہ35 A ختم کر کے وہاں ہندؤوں کو دھڑا دھڑ آباد کرنے کی مذموم سازش کی ہے تاکہ مقامی کشمیری آبادی کو اس کے پیدائشی حقوق سے اسی طرح محروم کیا جائے۔ ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ ہم اس وقت موجودہ حکومت کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کی گئی کوششوں سے مطمئن نہیں ہیں، ہمیں اپنے کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہے۔ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دستوری حیثیت کا بھی تحفظ کرنا ہے۔ کشمیر کی ڈیمو گرافی بدلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیور کشمیری متعصب ہندوؤں کو وادی سے نکال باہر کریں گے۔ عالمی برادری کو اس مرحلے پر اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن