فیروز والہ: فیکٹری میں بوائلر دھماکہ ‘6مزدور جھلس گئے
فیروزوالہ (نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر کھوڑی کے قریب ایشین جیلاٹن فیکٹری کا فرنس بوائلر اچانک پھٹ گیا ‘ قریب کام کرنیوالے 6مزدور افتخاراحمد، کلیم الرحمان، محمد علیم، نعیم، مقصود اور انصر بری طرح جھلس گئے۔زخمیوں کو میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔