• news

چنیوٹ‘ دھند‘ بس سے ٹکر میں کار ڈرائیور جاں بحق‘ ساتھی زخمی

چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) دھند کے باعث بس اور کار میں تصادم کار ڈرائیور جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ چنیوٹ روڈ کوٹ اسماعیل پل کے قریب شدید دھند کے باعث تیز رفتاری کی بنا پر بس اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں کار کا ڈرائیور 33 سالہ انس جاں بحق ہو گیا اور اس کا ساتھی کار سوار 35 سالہ منیر احمد زخمی ہو گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمی کو فوری ہسپتال پہنچایا پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
ٹریفک حادثہ
  

ای پیپر-دی نیشن