• news

اوکاڑہ : زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق‘ شوہر نے زہر دیا‘ ورثاء کا الزام

اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ 5 ماہ قبل شادی کرنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا کر مار دیا گیا۔ خاوند نے اپنے گھر والوں سے مل کر زہر دے کرمارا۔ لڑکی کے ورثاء کا الزام، بتایا گیا ہے کہ تھانہ راوی کے علاقہ موضع لشاریاں میں ایک خاتون رمشاء بی بی کی شادی 5ماہ قبل آغا خاں نامی شخص سے ہوئی تھی۔ گذشتہ روز مبینہ طور پر رمشاء بی بی زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہوگئی۔ لڑکی کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ان کی بیٹی کو اس کے خاوند نے اپنے گھر والوں سے مل کر زہر دے کر مارا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ضروری کارروائی کے بعد مرنے والی خاتون کی نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اوکاڑہ/ خاتون جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن