یوم یکجہتی کشمیر پر ہنزہ میں آئس ہاکی‘سکیٹنگ کا مظاہرہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ضلع ہنزہ میں آئس ہاکی اور آئس سکیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا۔نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے قومی اور کشمیر کے پرچم لیے برف پر سکیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ فْل ٹھنڈے موسم میں بہترین پرفارمنس اور گرمجوشی سے سب کے دل جیت لیے۔کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار ہمدردی کیلئے سرینگر اور لداخ ٹیم کے نام سے آئس ہاکی کے مقابلے بھی ہوئے جس میں سری نگر کی ٹیم نے جیت حاصل کی۔بڑی تعداد میں مقامی لوگوں کے ساتھ سیاحوں نے بھی شرکت کی۔