پابندی کے خلاف احتجاج: کرناٹک میں طلباء کی ’’مجھے حجاب سے پیار ہے‘‘ مہم شروع
بنگلور (انٹر نیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف طلبا نے ’’ مجھے حجاب سے پیار ہے‘‘ کی مہم کا آغاز کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں تاریخی مقام پر جمع ہوئے۔ حجاب پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ یہ احتجاج کرناٹک میں طلبا کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک ’’ آئی لَو حجاب‘‘ کا حصہ تھا۔ احتجاجی طلبا کا مطالبہ تھا کہ حجاب ذاتی چوائس بنیادی حق بھی ہے۔ اس لیے کسی بھی حکومت کو اس پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرنا چاہیئے۔ مسلم طلبا نے اعتراض اْٹھایا کہ کالجوں میں ہندو طلبا زعفرانی رنگ کا سکارف پہنتے ہیں جو ان کا مذہبی علامتی رنگ ہے لیکن اس پر پابندی عائد نہیں کی جاتی۔