• news

الیکشن کمشن کا فضل الرحمن کے بھائی ضیاء الرحمن کیخلاف کارروائی کیلئے چیف سیکرٹری کو مراسلہ


اسلام آباد(نا مہ نگار+نیٹ نیوز) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرمولانا فضل الرحمن کے بھائی  سرکاری افسر ضیاء الرحمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپی کے کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پر سرکاری افسر ضیاء  الرحمان نے جے یو آئی(ف)کی انتخابی مہم میں 3فروری 2022کو شرکت کی تھی اور ڈی آئی خان تحصیل میئرکے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب بھی کیا تھا،جو الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 187کی خلاف ورزی ہے کہ کوئی سرکاری ملازم انتخابات یا انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔ ترجمان کے مطابق مراسلہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پی کے  نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان کی رپورٹ اور نوٹس لینے پر ارسال کیا ہے،ڈی آئی خان میں میئر کی سیٹ کے لئے 13فروری 2022کو الیکشن ہو رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن