بھارت میں وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک بادشاہ ہے:راہول گاندھی
اودھم سنگھ نگربھارت (اے پی پی)کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی وزیر اعظم نہیں بلکہ ایک بادشاہ ہے جو سمجھتا ہے کہ جب وہ کوئی فیصلہ کرے تو لوگوں کو خاموش رہنا چاہیے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتراکھنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے دوران کسانوں کو ایک سال تک سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کسانوں، مزدوروں یا غریبوں پر اپنے دروازے کبھی بند نہیں کرے گی اور وہ ان کے ساتھ شراکت داری چاہتی ہے۔