چیئرمین سینٹ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نوشکی بلوچستان کا دورہ
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وزیر اعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کے ہمراہ نوشکی بلوچستان کا دورہ کیا اس موقع پر چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوںانہوں نے قوم کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردوں کو کبھی بھی ملک کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ملک کے چپے چپے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے بہادر مسلح اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہماری پوری ہمدردیاں اور دعائیں ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔