لاہور قلندرز کے حارث رئوف ‘زمان خان کیلئے انعامات کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔لاہور قلندرز کی فتح کے بعد ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو اور ٹیم منیجر ثمین رانا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیئے۔انہوں نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنیوالے ہیری بروک کو مشکل وقت میں 37 رنز کی اننگز کھیلنے پر شاباشی دی ، ساتھ ہی زمان خان کو آخری اوور کیلئے سراہا۔ثمین رانا نے زمان خان کیلئے 5 لاکھ روپے نقد اور فاسٹ بائولر حارث رؤف کیلئے آئی فون 13 کے انعام کا اعلان کیا۔اس موقع پر ٹیم کے کھلاڑیوں کے چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔