• news

رضائے الٰہی انسان کا مقصد حیات ہے:مفتی علی اسلم بٹ 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) رضائے الٰہی انسان کا مقصد حیات ہے اور اللہ پاک کی رضا اس کی عبادت میں ہے عبادت صرف نماز روزہ زکوٰۃ حج کا نام نہیں بلکہ زندگی کا ہر لمحہ قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق گذارنا ہے ان خیالات کا اظہار مفتی علی اسلم بٹ نے جامع مسجد مدنی میں درس قرآن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عبادت وہی معتبر ہے جو شریعت کے مطابق ہو اسلامی معاشرے کے قیام اور دین اسلام کے غلبہ کی جدوجہد ہر مسلمان کی اولین ترجیح ہے انسان ہر شعبہ زندگی میں اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرے اپنے آپ کو چھوٹی سے چھوٹی برائی سے دور رکھے اور اپنے اہل خانہ اور دوسروں کی اسلامی تربیت کرے کیونکہ انسان کو اس دنیا میں اطاعت، معرفت، عبادت، خدمت خلق اور احسن اعمال کی انجام دہی کے لئے بھیجا گیا ہے اللہ پاک  ہمیں صحیح مقاصد حیات پر گامزن ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن