عمران خان اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم رہیں گے: تنویر احمد کمبوہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے حکومت نے اپنی ترجیحات کو عصری تقاضوں کے مطابق مرتب کیا ہے جس سے ملک میں سیاسی و معاشی بہتری آئی ہے حکومت کہیں نہیں جارہی‘ مخالفین باتیں کرتے رہ جائیں گے اور پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں بھی کامیاب ہو کر عمران خان کی قیادت میں حکومت تشکیل دیگی اورعمران خان اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم رہیں گے، انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانہ حکمرانو ں کا نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہے اور موجودہ حکومت قومی خزانے کی ایک ایک پائی دیانتداری سے عوام پر خرچ کررہی ہے۔