• news

درجہ چہارم کی 250 سے زائد آسامیاں، ہزاروں امیدوار

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) حافظ آباد کے محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی اڑھائی سو سے زائد آسامیوںکے لئے ہزاروں امیدوار سامنے آگئے۔ مذکورہ سیٹوں پر درخواستیں دینے والوں میں پرائمری سے ایم۔اے تک قابلیت کے امیدوار شامل ہیں ۔جبکہ دوسری جانب مذکورہ سیٹیوںکا کو ٹہ مقامی ممبران اسمبلی کو دیئے جانے کی افواہوں کے بعد امیدواروںکی کثیر تعداد نے ارکان اسمبلی کے ڈیروں کارخ کرلیا  ۔جس سے ان ممبران اسمبلی کے ڈیروںپر رونق میں مزید اضافہ ہوگیا ۔

ای پیپر-دی نیشن