• news

دہشتگردی کی لہر حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے:پیر اشر ف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر اشر ف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے مقاصدکے حصول کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ہمارا فوکس اور منزل نااہل اور نالائق حکمرانوں سے نجات حاصل کرکے ملک میں آزادانہ منصفانہ عام انتخابات کا انعقاد ہے اوراس کیلئے ہم پیپلزپارٹی سمیت تمام جماعتوں کے ساتھ ماضی کی طرح اب بھی تعاون کرنے کو تیار ہیں شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات حکومت کو گھر بھیجنے کے یک نکاتی ایجنڈا پر ہوئی ہے کیونکہ اس وقت ان حکمرانوں کی موجودگی میں پاکستان اور قوم کو دن بدن خطرات لاحق ہوتے جارہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کی حالیہ لہر بھی حکومت کی ناکام داخلہ پالیسی کا منہ بولتاثبوت ہے آئندہ عام انتخابات میں نواز لیگ ایک نئے انداز کیساتھ انتخابی میدان میں اتریگی جس کیلئے تیاریاںجاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن