• news

وزیر اعظم احتساب پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے: ڈاکٹر اسلم خان 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ شہباز، زرداری ملاقات سے ثابت ہو گیا ہے کہ دونوں اندر سے ایک ہیںاور یہ ایک ہی سکہ کے دورخ ہیں دونوں سیاسی جماعتوں کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا اور منتخب حکومت کا تختہ گرانا ہے مگر یہ اپنے ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے احتساب پر وزیراعظم عمران خان کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے یہ لوگ صرف اور صرف اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کیلئے حکومت مخالف لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں حالانکہ انہیں عوامی تائید وحمایت اور پذیرائی حاصل نہ ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق عہدیداروں کیساتھ ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں، خالد کمبوہ، حمید سعید ترین خان، احسان مرزا، فیصل جمیل خان ، عظیم اختر سمیت دیگر موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن