• news

حکمرانوں کی تبدیلی کا وقت زیادہ دور نہیں: چوہدری شہباز 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے کوآرڈینیٹر و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شہباز احمد چھینہ نے کہا ہے کہ احتساب کے دعویدار حکمران آج خود احتساب کے کٹہرے میں ہیں انہیں راہ فرار اختیار کرنے نہیں دی جائے گی اگر حکومتی جماعت کا دامن صاف ہے تو پھر کیوں ہر کرپشن کیس کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم ان کا اصلی چہرہ دیکھ چکی ہے،تبدیلی کا نعرہ تکمیل نہیں پاسکا مگر حکمرانوں کی تبدیلی کا وقت زیادہ دور نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری سرفراز احمد اور چوہدری کامران علی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری شہباز احمد  نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے چورچور کا شور اپنی کرپشن پر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے جو کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی اپوزیشن جماعتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکمرانوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتی رہیں گی، برسر اقتدار جماعت کی قیادت کو 22 سالہ سیاسی جدوجہد کا دعویٰ مذاق ثابت ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن