حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی :ملک یوسف
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ ملک یوسف نے کہا ہے کہ حکومت بنانانہیں چلانابرسر اقتدار جماعت کا اصل کام ہوتا ہے مگر یہ موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ان عوام دشمن حکمرانوں نے قوم سے وفا نہیں کی انہیں اقتدار کے ایوانوں میں براجمان رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں، حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، نااہل حکمرانوں کی تین سال کی ناقص کارکردگی کے باعث ملک کے حالات خراب ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ندیم یوسف ڈالو اور حمزہ ندیم کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔