سہیل عباس سندھو پی پی 64یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منتخب
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سہیل عباس سندھو پی پی 64یوتھ ونگ کے سیکرٹری جنرل منتخب‘نوٹیفکیشن جاری‘تنظیم سازی کے عمل میں ن لیگی کارکنوں کا جوش قابل دید ہے‘ان خیالات کااظہار عرفان چاند بٹ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ نے سہیل عباس کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر پی پی64یوتھ ونگ عرفان شہزاد بٹ‘ لیگی رہنما چوہدری نوید احمد سرا‘ سجاد بٹ‘رمضان بٹ‘ چوہدری جمشید احمد سرا‘ حسن سرا‘ عقیل یونس بٹ اور طیب بھٹی بھی موجود ہیں۔عرفان چاند بٹ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے دلوں پر حکومت کر رہی ہے ‘شریف برادران خدمت ترقی اور عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے عوام کے دلوں پر آج بھی راج کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ہر شعبہ زندگی کو تباہی سے دو چار کر دیا ہے ملک میںتاجر و صنعتکار ہی نہیں مزدور کسان بھی رل گئے ہیں اور انھیں کھاد تک بلیک میں خریدنا پڑ رہی ہے پی ٹی آئی کی جعلی اور نام نہاد شفاف قیادت نے آٹا،چینی ،ادویات کھادوں سمیت ہر شے میں اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں ۔آخر میں انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت حاصل کریگی۔