• news

پاک چین دوستی لازوال ، کوئی دشمن ملک ختم نہیں کر سکتا:سیٹھ عبدالرب

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پاک چین دوستی لازوال ، جسے کوئی دشمن ملک ختم نہیں کر سکتا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیٹھ عبدالرب عدنان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ امن ہو یا جنگ یا پھر کوئی ناگہانی صورتحال چین اپنے سچے دوست پاکستان کیساتھ ہمہ وقت تیار کھڑا ہے جس پر تمام محب وطن پاکستانی قوم کو ہمیشہ فخر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ احتجاجی شورشرابا کرنیکی بجائے اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سمیت قومی خزانہ لوٹنے کی تلافی کریں۔ بلاوجہ احتجاجی ہنگامہ آرائی سے گریز کرنا چاہیے۔ بلکہ ملکی ترقیخوشحالی اور عوام کی بنیادی ضروریات کی سہولت کیلئے اپوزیشن کو اچھے کاموں میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔ کیونکہ سچائی پر مبنی جذبہ حب الوطنی کا یہی تقاضا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن