• news

پنڈی نیب کی تقریب آج، متاثرین میں  3 ارب 2 کروڑ تقسیم کئے جائیں گے، کھوکھلے نعروں نہیں عملی اقدامات پر یقین ہے: چیئرمین


اسلام آباد (نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میںآج 8فروری کو منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں نیشنل ہائوس بلڈنگ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے متاثرین اورگلشن رحمان ہائوسنگ سکیم/ ایکوریٹ بلڈرز اور کنٹریکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے متاثرین میں مجموعی طور پر 3 ارب 2کروڑ روپے کی رقوم بذریعہ چیکس کی صورت تقسیم کی جائیں گی۔ تفصیلا ت کے مطابق نیب راولپنڈی نے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی نگرانی میں مذکورہ رقوم بر آمد کیں جو کہ آج 8فروری 2022ء نیب ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں نیشنل ہائوس بلڈنگ اینڈ روڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے 8500 متاثرین میں ایک ار ب 95کروڑ روپے کی رقم جبکہ گلشن رحمن ہائوسنگ/ ایکوریٹ بلڈرز اور کنٹریکٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 3800 متاثرین میں ایک ارب 8کروڑ کی رقوم بذریعہ چیکس کی صورت میں تقسیم کی جائیں گی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے نیب کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر قانون کے مطابق یقین رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن