• news

 میری سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت‘ تعمیر و ترقی ہے: زبیر چیمہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و امیدوار برائے چیئرمین یوسی 29 کھجور والی ٹھٹھہ داد چوہدری محمد زبیر چیمہ نے کہا ہے کہ نااہل سیاسی لوگ الیکشن سے قبل ہی گھبراہٹ کا شکار ہیں اور مختلف افواہیں پھیلا کر الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں میری سیاست کا مقصد صرف عوام کی خدمت تعمیر و ترقی ہے اسی جذبے کہ تحت بلدیاتی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین یوسی 29 کے رہائشیوں کو گمراہ کر رہے ہیں ڈیروں پر بیٹھ کر خبریں پھیلا رہے ہیں کہ ٹھٹہ داد گاں یوسی 29 تلونڈی کھجور والی سے الگ ہو رہا ہے خیالی دنیا بسا رہے ہیں میں ان کو بتاتا چلوں کہ ایسا ممکن نہیں اگر خدا نخواستہ ایسا ہو بھی گیا تو میں اپنے ووٹروں سپوٹروں کو مایوس نہیں کرونگا بلکہ تلونڈی کھجور والی سے الیکشن لڑونگا اور ٹھٹہ داد گاں سے اپنے والد حاجی منور حسین چیمہ کو الیکشن لڑونگا تاکہ ہم اپنے علاقے کی عوام کی فلاح وبہبود اور خدمت کے لیے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لاے چوہدری محمد زبیر چیمہ نے کہا کہ اصل گھر میرا تو تلونڈی کھجور والی ہے جس کی شناخت سے ہی ہماری پہچان ہے انہوں نے کہا کہ پہلے بھی عوام کی خدمت کرتا رہا آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھوں گا اور یہ چیرمین کا الیکشن پنجاب کا سب سے مختلف اور یاد گار الیکشن ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن