پرفتن دور میں ہمیں نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی ضرورت ہے: احسن القادری
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) اس پرفتن دور میں ہمیں نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی ضرورت ہے آج ہمارے مسائل کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم قرآن وسنت کی تعلیمات سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پیر احسن القادری البغدادی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم دنیا پر غلبہ اور اپنی آخرت بہتر کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں دین اسلام کی پیروی کی طرف بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکولرازم کو پر موٹ کیا جا رہا ہے ہماری نسل کو مغرب تہذیب اور ثقافت کے طرف دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ علما کرام اور دینی مدارس نئی نسل کو دین سے روشناس کرانے اور قر آن وسنت کی تعلیم دینے کے لیئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اس پاکستان کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے گا۔مغرب اور سیکولر لابیاں ملک میں فحاشی،عریانی بے راہ روی کو فروغ دیکر نوجوان نسل کو دین اسلام دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔