کشمیرمیں کرفیو پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے: اسلم وٹو
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک اسلم وٹو نے کہاہے کہ کشمیری انسانی تاریخ کا سب سے طویل کرفیو بھگت رہے ہیں جس پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو فی الفور بند کرایا اور رائے شماری کے ذریعے کشمیریوں کو حق آزادی دیا جائے کشمیر ایشو پر موجودہ حکومت نے بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کیا، مقبوضہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق چاہنے والے کشمیری حریت پسند پاکستانی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسیوں پر مایوس نظر آرہی ہے۔