• news

ملک وقوم کیلئے پاک فوج کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا :وسیم رضا 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ملک وسیم رضا ڈوگرنے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت بینظیر بھٹو نے مسئلہ کشمیر کے جامعہ حل کیلئے جو تاریخی کردارادا کیا وہ پاکستانی تاریخ کا روشن باب ہے ہندوئو توا اور بھارتی حکومت اس وقت امن کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں تو دوسری طرف ہماری حکومت بھی مسئلہ کشمیر کے حل میں بری طرح ناکام ہوئی ہے بلکہ ان کے دور حکومت میں کشمیری مسلمانوں پر مظالم میںاضافہ کیساتھ ملک کے اندر دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے ملک وقوم کیلئے پاک فوج کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اورپیپلزپارٹی نے ہمیشہ اس کیلئے اپنا مثبت اورتعمیر ی کردارادا کیا ہے ہماری جنگ اداروں کیساتھ نہیں بلکہ غیر جمہوری طاقتوں کیساتھ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنی اقامت گاہ پر تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر ملک اکرام حسین دمن ڈوگر،سیٹھ ظفر اقبال ،شبیر حسین کمبوہ ،رانا الیاس ،سخاوت علی ،فرخ ڈوگرودیگر موجودتھے ۔

ای پیپر-دی نیشن