مدارس و مساجد کو کسی صورت حکومتی تحویل میں نہیں دیں گے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ دینی مدارس و مساجد کو کسی صورت حکومتی تحویل میں نہیں دیں گے،دنیا مدارس سے متعلق متعصبانہ رویہ ترک کرے،عدم برداشت نے سیاسی و اخلاقی اقدار کو تباہ کر دیا ہے،ملک بھر کے مدارس کی دین اسلام اور ملک و قوم کیلئے روشن خدمات قابل رشک و تقلید ہیں،پوری دنیا میں دینی مدارس کے علاوہ کوئی صالح انقلاب برپا نہیں کر سکا،اسلام ہمارا نہیں اللہ کریم کا پسندیدہ دین ہے،حضور نبی کریم کی آمد کے بعد تمام مذاہب منسوخ ہوگئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار القرآن کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔